مہنگائی کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

  مہنگائی کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی، سمگلنگ کی روک تھام اور مہنگائی کا سبب بننے والے عوامل کے تدارک کیلئے اقدامات یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

  گندم کی خریداری دگنا کرنے، اشیاء ضروریہ پر ٹیکس میں کمی، تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے ذریعے چینی کی قیمت کے تعین، گھی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریلیف دینے کیلئے یقینی اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی کوششیں جاری ہیں بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ اشیاء ضروریہ پر ٹیکس میں کمی سے بھی مہنگائی کم ہوگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -