نو ماسک نو سروس“ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے مہم میں تیزی

نو ماسک نو سروس“ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے مہم میں تیزی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی "نو ماسک نو سروس" مہم کی زبردست پذیرائی کے بعد اس کا دائرہ کار ملک کے مختلف شہروں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ رضا کار نوجوانوں کی مختلف شہروں میں عوامی آگاہی کی سرگرمیاں جاری جاری ہیں جبکہ دکانوں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے مہم میں بھی تیزی آگئی ہے۔ کاروباری افراد سے "نو ماسک نو سروس" مہم پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔نوجوان رضا کاروں نے دکانوں کے باہر کارڈز اور پمفلٹ آویزاں کر دئیے کہ دکاندار خدمات کی فراہمی صرف ماسک پہننے والے افراد کو کریں۔دکان مالکان ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے رضا کاروں سے تعاون کر رہے ہیں۔

مہم تیز

مزید :

صفحہ آخر -