شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی انسانی خدمت کے عظیم منصوبے ہیں،نواز اعوان

شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی انسانی خدمت کے عظیم منصوبے ہیں،نواز اعوان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل لاہور (ڈویژن)ملک نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان انسانیت کے در د اور جذبہ ء خدمت سے سرشار شخصیت ہیں۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی سمیت کئی ملکی اور عالمی سطح پر انسانی خدمت کے اقدامات تاریخ کا حصہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منشور خدمت، دیانت داری اور شفافیت پر مبنی ہے۔ عمران خان آنے والی نسلوں کو محفوظ، روشن، کرپشن سے پاک، میرٹ کے نظام پر مبنی پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ انشااللہ وزیراعظم کے اخلاص اور صاف نیت کی بدولت کامیابی پی ٹی آئی کے قدم چومے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -