وزارتِ مذہبی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیرت ملک رفعت محمود ریٹائر

  وزارتِ مذہبی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیرت ملک رفعت محمود ریٹائر

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارتِ مذہبی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیرت، ملک رفعت محمود اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر وزارت کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبا نصف صدی تک وزارت اور حجاج کی خدمت کرنے پر ملازمین و افسران نے ملازمت سے سبکدوش ہونے والے افسر کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ ملک رفعت محمود نے وزارتِ مذہبی امور میں 45 سال اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ ملک رفعت محمود نے اپنی 3 سالہ سروس مدینہ منورہ کے پاکستان ہاوس میں سر انجام دی۔ وزارتِ مذہبی امور کے افسران اور ملازمین نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ گذشتہ قریبا نصف صدی کے دوران ملک رفعت محمود نے اپنی دیانت داری، قابلیت، محنت اور خدمت کے جذبے کی بدولت حجاج کرام کی بے شمار دعائیں سمیٹیں۔ ملک رفعت خدمت کے جذبے سے سرشار ایک ایسے ٹیم لیڈر رہے جو اپنے سینئر افسران، ماتحتوں اور حجاج کرام سب میں یکساں مقبول رہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے سبکدوش ہونے والے افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیرت، ملک رفعت محمود کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران کسی بھی ادارے کا اثاثہ اور نئے آنے والے ملازمین و افسران کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ہم انکی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی میں صحت، آسانیوں اور خوشحالی کیلئے دعا گو رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز خان احمد جعفر کو بھی پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے۔

ملک رفعت محمود

مزید :

صفحہ آخر -