کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے

کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجرا ن لاہور کے پیٹرن انچیف آغا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں ہولناک اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک آج اس وباء کے پھیلاؤ کی وجہ سے شدید ترین بحرانوں میں گھِرے ہوئے نظرآتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ، سپین، اٹلی سمیت دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک آج اس وباء کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی مسائل کا شکار ہیں۔ بدامنی، لوٹ مار اور خانہ جنگی تک حالات پہنچ چکے ہیں۔ حکومت پاکستان جس طرح حالات کو سنجید گی کے ساتھ کنٹرول کررہی ہے اسی طرح عوام الناس پر بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا رکریں۔