قوم کو احتیاط کے ذریعے کورونا کو شکست دینا ہو گی،ایڈون سہوترا

قوم کو احتیاط کے ذریعے کورونا کو شکست دینا ہو گی،ایڈون سہوترا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو کی کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو احتیاط کرکے اس وباء سے نجات حاصل کرنی ہو گی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت پر عمل کرتے ہوئے اس وباء کی روک تھام کے لئے اچھے کام کئے ہیں جس کی تعریف ڈبلیو ایچ او نے بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ جس طرح سے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کورونا سے جلد صحت یاب ہوئے ہیں تو ٹھیک اسی طرح سے مولا بخش چانڈیو بھی جلد صحت یاب ہو جائیں۔آمین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -