پٹرول سستا ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھا دیئے

پٹرول سستا ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(ارشد شیخ +عمران ملک سے) پیٹرول 40 روپے سستا ہونے کے باوجود لاہور کا کرایہ 50 روپے، راولپنڈی اسلام آباد کا کرایہ 800 روپے وصول کیا جا رہا ہے،جبکہ پیٹرول کی قیمتیں حکومت کی طرف سے کم ہونے کے باوجود پیٹرول پمپ مالکان پیٹرول بلیک میں 100روپے سے 160روپے تک فروخت کر رہے ہیں اس معا ملہ میں ضلعی انتظامیہ کاروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،دیگر اضلاع کو جانیوالی ٹریفک کا کرایہ کم ہونے کی بجائے بڑھا دیا گیا ہے جبکہ کوک ڈیڑھ لٹر 100 روپے، دودھ کلو 100، چینی کلو 80 روپے فروخت ہورہی ہے تاہم ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے منتظر شہری مایوس ہوکر رہ گئے ہیں وہی عوام جو پٹرول سستا ہونے پر بھی پمپ پر لین میں لگ کر صرف 50 روپے کا پٹرول حاصل کر پا رہی تھی اس کیلئے اب پٹرول حاصل کرپانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے شہری چھوٹا گوشت 800 روپے کلو کا چھوٹا گوشت 1100 روپے میں خریدنے پر مجبور ہے، بڑا گوشت400کی بجائے 500اور چکن 400 روپے تک پہنچ گیا ہے حالانکہ چند روز قبل تک چکن کی قیمت 260روپے تھی اور اب ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت پر چکن فروخت کیا جارہا ہے جبکہ مزدوری پیشہ افراد ملکی معاشی حالات کی ابتری کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں جنہیں روزگار ملنا نہایت مشکل ہوچکا ہے حتیٰ کہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی فارغ کیا جارہا ہے جن کی تعداد غیر معمولی ہے ان حالات میں بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دیگر مختلف انتظامی افسران اس حوالے سے کام کرتے دکھائی نہیں دے رہے نہ اشیاء کے ریٹس مانیٹر کئے جارہے ہیں نہ ان اشیا ء کی کوآلٹی چیک کی جارہی ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اگر مقامی انتظامیہ بے بس ہے اور عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو پھر انتظام و انصرام بھی عوام کے ہاتھ میں دے دیا جائے اس انتظامیہ کو ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر دھوپ میں جُھلستی عوام کے دکھ درد کا احساس نہیں ہے۔
پٹرول

مزید :

صفحہ آخر -