وزیراعلیٰ پنجاب کا مظفرگڑھ میں بچوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

  وزیراعلیٰ پنجاب کا مظفرگڑھ میں بچوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس، ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ کے علاقے میں بچوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بچے کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دوسرے زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے مزید قانونی کارروائی کی جائے۔

رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -