برازیل کے صدر کی عالمی ادارہِ صحت کو چھوڑنے کی دھمکی

  برازیل کے صدر کی عالمی ادارہِ صحت کو چھوڑنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریو ڈی جنیرو (شِنہوا)برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے عالمی ادارہِ صحت(ڈبلیو ایچ او)سے برازیل کے نکل جانے کی دھمکی دے دی۔ بولسنارو نے جمعہ کو کہا عالمی ادارہِ صحت اگر ایک سیاسی ادارہ بننے سے اجتناب نہیں کرتا تو ان کا ملک اسے چھوڑ دینے پر غور کرے گا۔ اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے لاک ڈان کو ختم کرنے کے بولسنارو کے اقدام کے برخلاف ایک متضاد نظریہ پیش کیا کیونکہ ملک میں کوویڈ19-کی وبا کے پھیلاو میں اضافہ اب بھی جاری ہے۔ سماجی دوری کے حکم میں نرمی کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ وبا کی منقتلی میں کمی کو لاک ڈاون ختم کرنے کا ایک معیار ہونا چاہیے۔کوویڈ19-سے یومیہ اموات کے ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ، برازیل نے اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ اس وبا سے متاثرہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ جمعرات کو برازیل کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار 437 نئی اموات سے ملک میں کوویڈ -19 سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد34ہزار21 ہوگئی ہے۔
برازیل

مزید :

صفحہ آخر -