پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا
لاہور (آن لائن) پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ پنجاب نے بجٹ کی تیاری کا کام تقریباً مکمل کرلیا ہے۔ بجٹ میں پنجاب کی عوام پر نئے ٹیکسیز لگانے کی بجائے موجودہ ٹیکسیز کی وصولیوں کی حکمت عملی کو مزید موثر بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ جبکہ تجارتی تنظیموں نے کرونا وائرس کی وجہ سے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی سفارشات پیش کیں ہیں۔
پنجاب کا بجٹ