عمران خان جعلی این او سی پر صادق و امین بنے ہیں،عظمیٰ بخاری

  عمران خان جعلی این او سی پر صادق و امین بنے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اور عطاء تارڑنے کہا ہے کہ ٹارزن بننے والے دیکھتے رہ گئے جہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئے۔ٹارزن کا ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کیلئے قانون اور شہبازشریف کیلئے اور ہے۔ چینی چوری کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی۔۔

عمران خان جعلی این او سی پر صادق و امین بنے ہیں۔جمائما بی بی کا بے نامی کا لیٹر آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرہی تھیں۔ترجمان پنجاب (ن) لیگ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا جہانگیرترین نے خود کہا کہ عمران خان نے چینی مافیا کو ایکسپوز کرنے کیلئے میری ڈیوٹی لگائی،پھر جہانگیرترین نے الزام لگایا کہ حکومت نے ٹیکسز میں اضافہ کیا تو چینی کی قیمت میں اضافہ ہواابھی بھی پاکستان میں چینی 85روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔عمران خان نے خود یوٹیلٹی سٹورز پر 2ارب کی سبسڈی دی،عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کی سبسڈی چینی مافیا کو دی گئی۔شہزاد اکبر کچھ سوالوں کے جواب دینے کی بجائے چھپ گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -