ملکی ضروریات کیلئے حکومت کو 15 ارب ڈالرقرض کی ضرورت ماہرمعاشیات عابد قیوم سلہری

ملکی ضروریات کیلئے حکومت کو 15 ارب ڈالرقرض کی ضرورت ماہرمعاشیات عابد قیوم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ممتاز معاشی ماہرعابد قیوم سلہری نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کی ملکی ضروریات کیلئے حکومت کوپندرہ ارب ڈالرتک کا قرض حاصل کرنا پڑسکتا ہے،معیشت کی بحالی کیلئے مرکزی بینک کے قرض ادائیگی کوموخرکر کے اسکوسماجی شعبوں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں کورونا وبا کے باعث ملک کی شرح نموکم رہے گی۔ ٹیکس وصولیوں برآمدات اورترسیلات زرمیں بھی کمی ہوگی۔آئندہ مالی سال میں سرکاری کمپنیوں کے نقصانات اورگردشی قرض کوکم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنا چاہئیں۔
قرض ضرورت

مزید :

صفحہ آخر -