بیت المقدس پھر کسی صلاح الدین ایوبی کا منتظر ہے،دردانہ صدیقی
لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا قبلہ اوّل بیت المقدس کو صہیونی قبضے میں نصف صدی سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ حیرت ہے کہ امت مسلمہ کی مقتدر قوتیں کیسے چین کی نیند سو جاتی ہیں، القدس پھر کسی صلاح الدین ایوبی کا منتظر ہے۔ مسلم حکمران غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں اور قبلہ اوّل کو صہیونی شکنجے سے آزاد کرائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔