کورونا مریضوں کیلئے سہولیات میں اضافہ

کورونا مریضوں کیلئے سہولیات میں اضافہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج نے بتایا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے سہولیات میں مزید اضافہ کر دیا گیا شعبہ پلمونالوجی میں 20 بستروں پر مشتمل HDU قائم کر دیاہے۔

گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کا موثر انداز میں علاج معالجہ اور دیکھ بھال ممکن بنائی جا سکے۔ قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر رانا محمد شفیق کا کہنا تھا کہ HDU میں ڈاکٹروں سمیت متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو تین شفٹ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ جبکہ HDU کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے لئے ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کو انتظامی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ھما کلینیکل امور کی نگرانی کریں گی۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جا رہے ہیں اور جنرل ہسپتال میں 20بستروں کے اضافی اس سیٹ اپ کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریضوں کو اس مشکل مرض سے مقابلہ کرنے میں جنرل ہسپتال اپنی تمام مساعی برؤئے کار لائے گا اور ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ 24گھنٹے فرنٹ لائن پر طبی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے جنرل ہسپتال کے میڈیکل عملے کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کی صحت یابی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -