کورونا مریضوں کی پلاسما سے صحت یابی غیر مصدقہ،فواد چودھری

  کورونا مریضوں کی پلاسما سے صحت یابی غیر مصدقہ،فواد چودھری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا سے صحت یاب ہونیوالے افراد سے حاصل پلاسما تھراپی سے دیگر مریضوں کی صحت یابی کے دعوؤں کو غیر مصدقہ قرار دے دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی اس اپیل کو جس میں پلاسما عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دعویٰ تحقیق سے ثابت نہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومتی افسران کو اس طرح کے بیانات دینے میں احتیاط کرنی چاہئے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس قسم کے دعوؤں کو دیکھ رہی ہے،کورونا مریض کی پلاسما تھراپی سے صحت یابی کے دعوے غیر مصدقہ ہیں۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -