افغانستان،سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11پولیس اہلکار جاں بحق

  افغانستان،سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11پولیس اہلکار جاں بحق

  

کابل(آئی این پی)افغان صوبہ بدخشاں میں بم دھماکے سے 11پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے بدخشان کی تحصیل خش میں بم حملے میں 11پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بدخشاں محکمہ پولیس کے ترجمان ثنااللہ روحانی نے بتایا ہے کہ تحصیل خش کے دورخان میں سڑک کنارے بم پولیس کی گاڑیو ں کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔حملے میں 11 پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی وضاحت کرنے والے روحانی نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔تاہم طالبان نے اس ضمن میں تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

بم دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -