سٹیل ملز کی نجکاری سیاسی جماعتوں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے،جواد احمد

سٹیل ملز کی نجکاری سیاسی جماعتوں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے اسٹیل مل کی نج کاری کے مسئلہ پر مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی کارکردگی کو ایک جیسا قرار دیتے ہوئے اس کو سیاسی جماعتوں کی ملی بھگت قرار دے دیا،پرویز مشرف کے دور میں 9ارب روپے کا پرافٹ دینے والے قومی اثاثے کی نج کاری کا مطلب تحریک انصاف کی نااہلی ہے،20 سال کے دوران تینوں بڑی جماعتوں نے مل کا پہیہ رواں رکھنے کے لئے کوئی بھی پلان پیش نہیں کیا کیونکہ تینوں پارٹیوں کے پراپرٹی ڈیلر مافیا زکی نظر اس قومی اثاثہ پر ہیں۔

،اسد عمر ماضی میں تو کہتے تھے کہ اگر اسٹیل مل کو بیچا گیا تو وہ ملازمین کے حق میں کردار ادا کریں گے مگر آج وہ کدھر ہیں ان کی طرف سے اس حوالے سے آواز بلند کیوں نہیں ہوئی ان باتوں کا اظہار انھوں پاکستان اسٹیل مل کی ممکنہ نج کاری کے حوالے سے کیے گئے فیصلہ پر اپنے ردعمل میں دیا ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کرونا وباء کے دوران ابھی تک ہنگامی اقدامات نہیں کیے جس کے باعث جان بچانے والا انجکشن 29000کی بجائے ایک لاکھ سے زائد قیمت میں مل رہا ہے جسے ہم ظلم سے تشبیہ دیتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -