سخت ترین چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دانشمندانہ طرز عمل اختیار کیا جائے
لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صد ربابر محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نامساعد معاشی حالات اور دکانداروں کی اقتصادی حالت اس طرف انتہائی زبوں حالی کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ طویل ترین لاک ڈاؤ ن اور کاروباری بندشیں انسانی جانوں کی بقاء کیلئے ضروری اور کاروباری طبقے کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات کا تقاضاہے کہ ان سخت ترین چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دانشمندانہ طرز عمل اختیار کیا جائے۔
وباء کے خلاف سنجیدہ روئیہ اپناتے ہوئے تاجر اور گاہک ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ معمولات زندگی چل سکیں۔