فیاض چوہان اور شہباز گل صحافیوں سے بدتمیز پر معافی مانگیں،سمیرا کومل

فیاض چوہان اور شہباز گل صحافیوں سے بدتمیز پر معافی مانگیں،سمیرا کومل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)معاون خصوصی شہبازگل اور فیاض چوہان سے فوری معافی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ ایوان پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض چوہان کی جانب سے سینئر صحافی حامد میر کے والد وارث میر کے متعلق من گھڑت الزامات لگانے بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

  

یہ ایوان دونوں حکومتی عہدیداروں کے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شہبازگل اور فیاض چوہان فورا معافی مانگیں۔وزیراعظم شہبازگل اور فیاض چوہان کو فوری عہدوں سے ہٹائیں۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومتی عہدیداروں کوصحافیوں کی مزید تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -