بینظیر بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے پاکستان میں جدوجہد کررہے ہیں بی بی شہید نے اپنی زندگی میں ہی مجھے ہدیت کی تھی کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے آؤ انہیں تو پاکستان کی ترقی کے دشمنوں نے موقع نہ دیا اور شہید کردیا مگر ہم بی بی شہید کے سپاہی ہونے کے ناطے پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑتے رہیں گے۔
اور اس مقصد کے لئے اگر ہمیں بھی اپنی جانوں کے نذرانے دینے پڑے تو ہم اس کے لئے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
مگر ہم طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنائیں گے اور حقیقی تبدیلی لائیں گے