نیب اور نیازی قوم،ملک اور معیشت کیلئے سنگین خطرہ بن گئے،پرویز ملک

نیب اور نیازی قوم،ملک اور معیشت کیلئے سنگین خطرہ بن گئے،پرویز ملک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نیب اور نیازی قوم،ملک اور معیشت کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں،کورونا لوگوں کی جانیں لے رہا ہے حکومت ڈاکٹروں پر ڈنڈے برسا رہی ہے۔

،کورونا وائرس والے کورونا سے نہیں لڑ سکتے۔حکومت کی ایماء پر نیب نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کر رکھا ہے۔ حکومت جس طرح کے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کے حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن امداد کا سلسلہ جاری رہے گا،حمزہ شہباز تین سو دنوں سے نیب کے عقوبت خانے میں قید ہیں۔تین سو دن بعد بھی نیب حمزہ شہباز کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکا۔چیئرمین نیب نے ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو کلین چٹ دے دی ہے۔مالم جبہ کیس میں کے پی کے وزیر اعلیٰ محمود خان ایک بار نیب یاترا کے بعد پاکدامن ہو گئے ہیں؟۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ،عبدالمجید چن نمبردار، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سر چڑھ کر بولنے لگا ہے رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی ہے، ملک کی معیشت دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے اگر اس تنزلی کو نہ روکا تو ایک یا دو سال بعدہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا نوازشریف شہباز شریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا،حکومت نے جھوٹے وعدے اور خواب دکھا کر سیاسی فراڈ کیاگیا دس ہزار ارب روپے قرض لے کر ہرباکستانی کو مقروض کر دیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -