پیف نے تمام پروگرامز کے سکولوں کو ایک ارب70کروڑ جاری کر دیے

پیف نے تمام پروگرامز کے سکولوں کو ایک ارب70کروڑ جاری کر دیے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈ یشن نے تمام پروگرامز کے سکولوں کو بچوں کی فیس کی مد میں 1ارب 70کروڑ روپے جاری کر دیے۔ یہ پیمنٹ تمام سکولوں کو مارچ سے مئی 2020تک کی ادا کی گئی ہیں۔ ان پروگرامز میں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول، ایجوکیشن وؤچرسکیم اور نیوسکول پروگرام کے سکول شامل ہیں۔ مزید برآں جون کے مہینے کی 65کروڑ کی پیمنٹ تمام پروگرامز کے سکولوں کو 15جون سے پہلے پہلے کر دی جائیں گی۔ پیف اپنے پرائیویٹ سکولوں کو یہ ادائیگیاں بچوں کی فیس کی مد میں ادا کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -