کورونا،ٹڈی دل اور این ایف سی پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

کورونا،ٹڈی دل اور این ایف سی پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) کورونا، ٹڈی دل، این ایف سی میں صوبوں کی حق تلفی کے ایشو پر پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس آج بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ قمر زمان کائرہ میزبان ہوں گے،رانا ثناء اللہ اور دیگر قائدین شریک ہوں گے۔ کورونا کے پھیلاؤ اور حکومت کی غفلت اے پی سی کا ایجنڈہ ہو گا۔این ایف سی میں صوبوں کو ان کا حصہ نہ دینا بھی اپوزیشن کی اس بیٹھک کا مرکزی نقظہ ہوگا۔

ٹڈی دل کی حملے، کسانوں کے نقصان اور حکومت کی سست روی بھی کانفرنس کا موضوع ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -