ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے درسی کتب کی تقسیم کا شیڈو ل جاری کر دیا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے درسی کتب کی تقسیم کا شیڈو ل جاری کر دیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی تقسیم کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کا آغاز کل بروز پیر سے کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکل دسویں اور 9 جون کو کلاس نہم کی کتابیں تقسیم کرے گی۔ اس طرح 16 جون کو آٹھویں، 17 جون کو ساتویں، 22 جون کو چھٹی، 21 جون کو پانچویں، 29 جون کو چوتھی،30جون کو تیسری، 9 جولائی کو دوسری اور 10 جولائی کو پہلی کلاس کی کتب تقسیم کرے گی۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ہر ہفتے پیر اور منگل کو کتابیں تقسیم کر ے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -