بھارت کشمیریوں کے حقوق پامال کرنے کیلئے کورونا کو سموک سکرین کے طور پر استعمال کر رہا ہے:پاکستان

  بھارت کشمیریوں کے حقوق پامال کرنے کیلئے کورونا کو سموک سکرین کے طور پر ...

  

جنیوا(این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے مرتکب ہونے کیلئے بھارت کوویڈ 19 کا استعما ل کررہا ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے زیر اہتمام ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہاکہ کورونا کو بھارت کی طرف سے سموک سکرین کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی اس بڑے پیمانے پر پامالیوں کا ارتکاب دنیا نے پہلے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر گذشتہ 5 اگست سے ہیڈیجیٹل اور جسمانی لاک ڈاون کی زد میں ہے۔جسے 10ماہ گزر چکے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے کہا کہ کشمیر کے حالات کی رپورٹنگ کا عمل جاری رکھنا چاہئے۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -