کورونا سے ایک دن میں مزید 99افراد جاں بحق،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے ملازمین،سائلین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار،صوبہ سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 80ڈرائیور گرفتار،91گاڑیوں کو جرمانے

کورونا سے ایک دن میں مزید 99افراد جاں بحق،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور ...

  

لاہور،کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور (پی ایچ اے) کے ملازمین کیساتھ ساتھ سائلین کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دیدیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پی ایچ اے کے تمام دفاتر میں فیس ماسک پہننے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور مظفر خان نے کہا ہے کہ دفاتر میں ماسک نہ پہننے والے ملازمین کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ پی ایچ اے کے دفاتر میں آنیوالے سائلین اور درخواست گزارو ں کیلئے بھی فیس ماسک پہنا لازم ہوگا۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے مزید کہا کہ حفاظتی تدابیر اور صاف ستھرے ماحول سے ہی کورونا وبا سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنایا جا سکتا ادھرسندھ حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 80 ڈرائیورز کو گرفتار کیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انٹرا سٹی ضلعی ٹرانسپورٹرز کیخلاف کراچی، حیدر آباد، شکار پور، بدین، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا مسافر کوچز چلانے پر 21 ڈرائیورز پر مقدمہ درج کیا گیا، 32 مسافر وین، بس، کوچ اور ٹیکسیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کراچی میں 80 ڈرائیورز گرفتار اور 50 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کارکردگی نہ دکھانے پر 6 ریجنل سیکریٹریز کو شوکاز نوٹس کیے، ڈرائیور اور مسافر سفر کے دوران ماسک لازمی پہنیں ورنہ ان کیخلاف ایکشن ہوگا۔

ماسک،جرمانے

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد، گلگت بلتستان (سٹاف رپورٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 99 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ا مو ا ت کی مجموعی تعداد 1998 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 98227 تک پہنچ گئی۔اب تک سندھ میں 634 اور پنجاب میں کورونا سے 683 افراد ا نتقا ل کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 561 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 54، اسلام آباد 45، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 6862 کیسز اور 99 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 3946 کیسز اور 54 ہلاکتیں، سندھ سے 1475 کیسز اور 19 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 542 کیسز اور 20 ہلاکتیں، بلوچستان سے 445 کیسز، اسلام آباد سے 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 45 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے بھی 32 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ پنجاب سے کورونا کے مزید 3946 کیسز اور 54 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبا ئی ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی۔صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37090 اور ہلاکتیں 683 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہو نیوالو ں کی تعداد 8109 ہے۔سندھ میں کورونا کے مزید 19 مریض انتقال کر گئے اور 1475 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 مریض انتقال کر گئے۔ سندھ میں کورونا کے باعث انتقال کرنیوالوں کی تعداد 634 ہوگئی اور صوبے میں 1475 نئے مریض سامنے آئے جس میں سے 990 کا تعلق کراچی سے ہے۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36364 ہو گئی جس میں سے 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ صوبے میں صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 18 ہزار ہو گئی۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آ ئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 4323 ہوگئی ہے جبکہ 45 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 629 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں آج کورونا کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔ پور ٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 331 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے بھی کورونا کے 45 نئے کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔ حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 897 اور اموات 13 ہو چکی ہیں جبکہ 541 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں ہفتے کو مزید 542 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 20 افراد وائرس سے جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 561 تک جا پہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 13001 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 3450 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں ہفتے کوکورونا وائرس کے مزید 445 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6221 ہوگئی جبکہ اب تک صوبے میں 54 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ بلو چستا ن میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 2175 ہے۔

پاکستان کورونا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 25 ہزار 959ہو گئی جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئیں۔ ا مر یکی میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزدنیا بھر میں 85ہزارنئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 28سو زائد اموات ہوئیں،کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 97 ہزار 690 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 917 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 33 لاکھ 49 ہزار 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں گزشتہ روز405اموات ہوئیں، کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 790 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 78 ہزار 708 ہو چکی ہے۔امریکہ کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 15 ہزار 672 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 121 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 38 ہزار 646 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ روز170 اموات ہوئیں،کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار 6 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 35 ہزار 220 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں بھی گزشتہ روز210 اموات ہوئیں،کل اموات 5 ہزار 528 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 834 ہو چکی ہے۔سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 58 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 134 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں بھی225افراد کی موت واقع ہوئی، کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 467 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 311 ہوچکی ہے۔بھارت میں بھی گزشتہ روز303مریض ہلاک ہوئے، کورونا وائر س کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 949 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 184 ہو گئی۔ میکسیکو میں گزشتہ روزسب سے زیادہ اموات 635سامنے آئیں جہاں اب تک اموات کی مجموعی تعداد13ہزار515ہو گئی جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 4357کے اضافے سے ایک لاکھ 11ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 774 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 531 رپورٹ ہوئے ہیں۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 8 ہزار 763 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 414 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 648 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 340 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 134 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 156 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 111 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 55 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 642 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 95 ہزار 748 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 30 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

دنیا کورونا

مزید :

صفحہ اول -