چینی بحران میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات دائر کرنے پر غور

  چینی بحران میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات دائر کرنے پر غور

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چینی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں نامزد ملزمان کیخلاف مقدمات دائر کر نے کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کے دوران چینی بحران ملوث افراد کیخلاف مقدمات دائر کرنے پر غور ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کے دوران چینی انکوائری رپورٹ میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی منظوری دی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات دائر کرنے پر غور ہو گا۔ اجلاس میں چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ ہو گا۔

چینی بحران

مزید :

صفحہ اول -