سندھ حکومت کی نا اہلی کا الزام وفاق پر لگانا بلاول کے بچگانہ پن کا ثبوت،فیاض الحسن چوہان

  سندھ حکومت کی نا اہلی کا الزام وفاق پر لگانا بلاول کے بچگانہ پن کا ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری ایک دفعہ پھر اپنے خود ساختہ قرنطینہ سے واجبی بیان بازی کرنے نکلے ہیں‘بلاول زرداری کی وفاقی حکومت پر تنقید ”ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا“کی اعلی و ارفع مثال ہے،اس سال تک عوام بلاول زرداری کے منہ سے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کی خود مختاری کی باتیں سنتے رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز جاری اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج سندھ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا الزام وفاق پر لگانا بلاول زرداری کے بچگانہ پن اور نادانی کا ثبوت ہے مشرف دور تک پاکستان سٹیل مل ایک منافع بخش ادارے کے طور پر کام کرتی رہی2008سے 2015تک پاکستان سٹیل مل مسلسل خسارے میں چلنے کے بعد بند ہو گئی آلِ شریف اور آلِ زرداری اپنی بدانتظامی سے منافع بخش قومی اداروں کو گھٹنوں پر لے آئے سندھ میں لازوال نااہلی، کرپشن اور گورننس کے فقدان کا الزام وفاق پر تھوپنا پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرونا کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں سندھ میں کرونا کے خلاف باتوں میں سب سے آگے رہنے والے وزیرِ اعلی نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں کا تعین کر کے ٹارگٹڈ سپرے کیا جا رہا ہے، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ دو روز میں پی ڈی ایم اے نے 4 لاکھ 14 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کا سروے کیا، سروے شدہ 4 لاکھ 14 ہزار ایکڑ رقبے میں سے 686 ایکڑ متاثرہ رقبے پر سپرے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہا ہے، ٹارگٹڈ سپرے کا مقصد فصل دوست کیڑوں اور دیگر فصلوں کو نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -