طیارہ حادثہ،بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ مکمل،اہم معلومات مل گئیں

طیارہ حادثہ،بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ مکمل،اہم معلومات مل گئیں

  

کراچی(این این آئی) حادثے کا شکار ہونیوالے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کی تحقیقات کرنیوالے فرانسیسی تفتیش کاروں نے اعلان کیا ہے کہ بدقسمت پرواز کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔فرانسیسی بیورو آ ف انکوائری اینڈ اینالسز فار سول ایوی ایشن سیفٹی (بی ای اے) نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پی کے-8303 کے بلیک باکس کے 2 اجزاء کاکپٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (ایف ڈی آر) کی ڈی کوڈنگ اور اس کے ڈیٹا کی ڈاؤن لوڈنگ ’ختم ہو گئی ہے، جس کا تجزیہ جاری رہے گا۔بیورو نے کہا کہ پاکستان کا ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی) بعد کی تاریخ میں ڈاؤن لوڈ کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر پاکستان کے اے اے آئی بی کی تحقیقات ان کی طرف سے موجودہ رابطوں پر ایک ابتدائی بیان جاری کرے گا۔

بلیک باکس ڈیٹا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی طیارہ ساز کمپنی ائیربس نے کہا ہے کہ کراچی میں حادثے کا شکار ہونیوالے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقات کیلئے اہم معلومات ملی ہیں۔خیال رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کے لاہور سے کراچی آنیوالے اے- 320 طیارے کو لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثہ پیش آیا تھا،حادثے کی تحقیقا ت میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت اے-320 طیارہ بنانیوالی یورپی کمپنی ائیربس کے ماہرین بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ائیر بس کے چیف پروڈکٹ سیفٹی آفیسریانک مالینج کی جانب سے پی آئی اے سمیت اے-320 استعمال کرنیوالی تمام ائیرلائنز کو خط لکھا گیا ہے جس میں طیارہ حادثے کی تحقیقات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنیوالے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں پاکستانی ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے نمائندے بھی شریک ہیں، ہم تفتیشی ٹیم کیساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ائیر بس کے مطابق تباہ شدہ جہاز کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا گیا اور سنا گیا ہے، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقات کیلئے اہم معلومات ملی ہیں۔خط کے متن کے مطابق ائیربس کے پاس اس مرحلے میں آپریٹرز کیلئے کوئی خاص حفاظتی سفارشات نہیں ہیں۔

ائیربس خط

مزید :

صفحہ اول -