صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے نہیں بچا جا سکتا،عالمی ادارہ صحت

  صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے نہیں بچا جا سکتا،عالمی ادارہ صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا۔ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں ماسک پہنیں، کلینکوں میں کام کرنے والا عملہ ماسک پہنے جبکہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہیں ہوں۔ کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹر پولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں۔
عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -