شاہ زین، عثمان ترکئی، سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر بھی کورونا کا شکار

  شاہ زین، عثمان ترکئی، سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر بھی کورونا کا شکار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، چند روز کے دوران اوسطاً دو ہزار سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں، ان میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے لکھا کہ میرا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے خواجہ سلمان رفیق کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ آپ ہمارا اثاثہ ہیں۔ڈیرہ بگٹی سے ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ان کے کئی ساتھیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے جبکہ پی پی ایل سوئی کے پندرہ ملازمین کے بھی ٹیسٹ پوزیٹو آگئے، تمام افراد نے خود کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا۔دریں اثناء صوابی سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔عثمان خان ترکئی کا کہنا ہے کہ میری بیوی، بیٹے اور بہود کا ٹیسٹ بھی مثبت ا?یا ہے، ہم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، قوم ہماری صحت کے لیے دعا کرے۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اور ان کے صاحبزادے ملک فیصل یوسف کووڈ 19 کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے نے مرض کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

کورونا کا شکار

مزید :

صفحہ اول -