سینئر سفارتکار محمد صادق افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی تعینات

  سینئر سفارتکار محمد صادق افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی تعینات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خارجہ نے سینئر سفارتکار محمد صادق کو افغانستان میں پاکستان کا نمائندہ خصوصی تعینات کردیا۔دفتر خارجہ کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونیوالے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے وزارت خارجہ میں وزیر خا ر جہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینئر سفارتکار کو نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تقرری پر مبارک باد دی اور خصوصی ہدایات دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی اس اہم منصب پر تعیناتی سے پاک افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

ایم صادق تعینات

مزید :

صفحہ اول -