جسٹس شاہد کریم کاکورونا ٹیسٹ مثبت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ فاضل جج نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کر گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے،رجسٹرار آفس نے بھی جسٹس شاہد کریم کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے،عدالتی ذرائع کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے دو اور ججوں میں بھی کورونا وائرس کی کچھ علامات پائی گئی ہیں جن کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں،دوسری طرف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیاہے۔
کورونا ٹیسٹ