آئی پی پیز سے مذاکرات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم

آئی پی پیز سے مذاکرات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئی پی پیز سے مذاکرات کے لئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی۔مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن بابر یعقوب ہونگے۔جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن،سابق چیئرمین ایس ای سی پی اور بیرسٹر قاسم ودود ممبر ہونگے۔حکومتی کمیٹی کو بجلی کارخانہ داروں سے بات چیت کا مینڈیٹ حاصل ہو گا۔کمیٹی آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لے گی۔موخر ادائیگیوں اور انٹرسٹ ریٹ میں کمی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔کمیٹی آئی پی پیز سے ریٹ اور فارمولہ کی تبدیلی پر بھی مزاکرات کرے گی۔آئی پی پیز سے معاہدے کا طریقے کار طے کرنے کے لئے کمیٹی سفارشات طے کریگی۔کمیٹی نیپرا،سی پی پی اے،پی ایچ ایل پی پی آئی بی،اے ای ڈی بی سے بھی رابطہ کرے گی۔کمیٹی آئی پی پیز کے مستقبل سے متعلق بھی سفارشات تیار کرے گی۔
آئی پی پیز

مزید :

صفحہ اول -