کورونا وبا بڑھ گئی،حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لے:شہباز شریف

کورونا وبا بڑھ گئی،حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لے:شہباز ...

  

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار تعزیت وافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے،کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوں کو غلط ثابت کرچکی ہے، اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے، حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہئے تھی،گھروں میں قرنطینہ 1040ڈاکٹرز، دیگر طبی عملہ اورہسپتالوں میں زیرعلاج 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرزکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ250ڈاکٹرز اور 98نرسوں سمیت 553ہیلتھ کیئر ورکرزسے یک جہتی کرتے، متاثرہ 100 خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لئے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازلہ کیاجائے۔ کورونا وباء میں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے۔ انہیں تیار کیاجائے، آگاہی دی جائے،کورونا وبا کے پھیلاو اور لاک ڈاون میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -