امریکی خاتون صحافی نے (ن) لیگی قیادت کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

امریکی خاتون صحافی نے (ن) لیگی قیادت کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کیلئے بھی خطرے کی گھٹی بجا دی۔امریکی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ فکر نہ کریں میں مسلم لیگ(ن) کو بھی نہیں چھوڑوں گی کیونکہ اگلی باری ان کی ہے تاہم میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے لیکن چند دن آرام کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔دوسری جانب سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت، بے ہودہ اور نازیبا قرار دیا ہے۔ رحمان ملک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون نے نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اْکسانے پر لگائے جن کا مقصد ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ترجمان رحمان ملک نے کہا کہ یہ الزامات ایسے وقت پر سامنے آئے جب میں نے بحیثیت چیئرمین داخلہ کمیٹی بینظیربھٹو پر الزامات کا نوٹس لیا۔ سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے بھی سنتھیا رچی کے الزامات کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خاتون سستی شہرت کیلئے اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی خاتون نے مجھ پر مارنے پیٹنے کا الزام لگایا جو سراسر غلط ہے، سب کو معلوم ہے کہ میں انتہائی حساس طبیعت کا حامل ہوں اور خواتین کی بے پناہ عزت اور احترام کرتا ہوں۔مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ سنتھیا رچی بتائیں کہ وہ 20 سال خاموش کیوں بیٹھی رہیں؟۔
امریکی صحافی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کی طرف سے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو پر الزامات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون کی طرف سے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو پر الزامات لگانے کے بعد پیپلز پارٹی کی اسلام آباد کی مقامی قیادت نے اندراج مقدمہ درج کی درخواست دیدی۔ درخواست اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن جج کو درخواست دی۔ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے امریکی خاتون کیساتھ ساتھ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کرکے 9 جون تک جواب طلب کر لیا۔
پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ اول -