ایس او پیز پر عمل ورنہ دوبارہ سخت لاک ڈاؤن، اعظم خان سواتی کا انتباہ
مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہم دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں۔مانسہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ سیاحت نا صرف ملکی بلکہ مقامی روزگار میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چند روز میں سیاحت کو کھول دیا جائے گا۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے سے ہی موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ عوام ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کر رہے، سخت لاک ڈاؤن کے فیصلے کرنے پڑیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر 10فیصد بھی عوام عمل نہیں کر رہے، جس کی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کروں گا۔اعظم خان سواتی نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی کے عوام نے ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کیا۔
اعظم سواتی