جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سوالنامہ بھجوا دیا

جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سوالنامہ بھجوا دیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوتحریری سوالنامہ بھجوا دیا،دوہفتوں میں تحریری جواب طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق تحریری سوالنامہ میں پوچھا گیا کہ بطور وزیر خزانہ آپ نے روشن سندھ پروگرام میں سیکرٹری فنانس کی تجاویز کو نظرانداز کیوں کیا؟،روشن سندھ پروگرام فزیبلیٹی کے بغیر شروع کیوں کیاگیا؟ چیف سیکرٹری کے پی سی ٹو کے تحت فزیبلٹی کی نشاندہی پر بھی توجہ کیوں نہیں دی گئی؟،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سولر لائٹس کو ”غیرمعیاری“کہا اسے بھی نظرانداز کیوں کیاگیا؟نیب کی جانب سے سوالنامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ کیایہ درست ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کی قائم کمیٹی کو بھی منصوبے پر مطمئن نہیں کر پائے تھے؟کیایہ درست ہے سکینڈل کے ماسٹر مائنڈشرجیل میمن کی ایما پر آپ نے فنڈز جاری کئے؟سوالنامے میں کہاگیا ہے کہ شرجیل میمن من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دے کر کک بیکس وصول کرچکے؟،شرجیل میمن کیساتھ کرپشن میں ملوث ملزم پلی بارگین سے رقم واپس بھی کرچکے کیا،کہیں گے؟۔وزیراعلیٰ سندھ کو دو ہفتے میں تحریری جواب نیب راولپنڈی کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی دوبارہ طلبی کافیصلہ تحریری جواب کی روشنی میں کیاجائے گا۔

نیب سوالنامہ

مزید :

صفحہ اول -