نئے اضلاع کی پولیس کو برابری پر مراعات ملیں گی، آئی جی خیبر پختونخوا

نئے اضلاع کی پولیس کو برابری پر مراعات ملیں گی، آئی جی خیبر پختونخوا

  

 ہنگو(بیورورپورٹ)آئی جی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا کے پولیس کو صوبے کے دیگر اضلاع کے برابر تمام مراعات ملیں گے،صوبے میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کیلئے کوئی جگہ نہیں، تمام ار پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ منشیات فروشوں اور سمگلروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے،اگر کسی بھی پولیس آفیسر یا سپاہی کا تعلق منشیات فروش کے ساتھ ثابت ہو گیا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہوگی۔آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ نے ہنگو کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نہ اپنے ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارش کی ہیں اور نہ کسی اور کسی شخصیت کی ناجائز سفارشات قبول کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے بھر کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کرنا ہے اس پر سخت پابندی ہے، خیبر پختونخوہ میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کیلئے کوئی جگہ نہیں،آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہاکہ صوبے تمام ڈویژنزکے آر پی اوز اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر پوری صوبے میں کسی بھی پولیس آفسر یا سپاہی کا منشیات فروشوں یا منشیات سمگلروں کے ساتھ تعلقات ثابت ہو گئے تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے ان کو گھر بھیج دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ نہ میں نے اپنے ٹرنسفر پوسٹنگ کیلئے کسی سے سفارش کی ہیں اس لئے میں دیگر افسران و اہلکاروں کے ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے کسی ا سفارق قبول نہیں کرونگا۔انہوں نے کہاکہ تمام تبادلے اور تعیناتیاں خلصتا ًمیرٹ کے بنیاد پر ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -