غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے غیر ملکی کپڑا،سپئیر پارٹس اور موبائیل فون برآمد کر لیا، گزشتہ روز تھانہ چمکنی پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے دوران فلائینگ کوچ کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپشاور پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا ہے، تھانہ چمکنی پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان میں غیر ملکی کپڑا،سپئیر پارٹس اور موبائیل فون شامل ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کوفلائینگ کوچ کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -