وفاقی اور صوبائی حکومتیں قوانین پر عمل درآمد کروائیں‘ فائق شاہ

وفاقی اور صوبائی حکومتیں قوانین پر عمل درآمد کروائیں‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ بنائے گئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، خدا نخواستہ حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے تو بہت نقصان ہو گا۔اورسیز پاکستانی باہر سفارت خانوں میں رل رہے ہیں اور واپس آنے والوں کی مکمل سکریننگ میں سستی برتی جا رہی ہے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز محض کاغذ کا ٹکڑا اور پولیس کی رشوت بن کر رہ گیا خود ممبران پارلیمنٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے تو عوام میں کیا پیغام جائے گا، شہروں میں بڑھتا ہوا ہجوم تاجر تنظیموں اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -