عوامی ورکرز پارٹی کی اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی ریلی

عوامی ورکرز پارٹی کی اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی ریلی

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل سٹیل ملز کراچی اور لائیوسٹاک پشاور کے سرکاری ملازمین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے بونیر پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اور سیز پاکستانیوں کے حق اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈڈویژن کے صدر عثمان فانوس گوجر،صوبائی جنرل سیکرٹری محیب الرحمان کامریڈ۔ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیال محمد خان ایڈوکیٹ اور جہانزیب خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان اور ووٹ اور سپورٹ دینے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے۔مگراج ان پاکستانیوں کی لاشیں سڑکوں میں پڑی ہو ئی ہے۔اور ان ممالک میں پاکستانی سفارت خانے انکی کو ئی مددنہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کراچی اور پشاور لائیوسٹاک سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرکے انکے ساتھ زیادتی کی گئی۔حکمرانوں نے کروناوائیرس سے کاروبار بنایاہے۔کروناوائیرس سے غریب اور روزانہ کی بنیاد پر دہاڑی مار متاثر ہورہے ہیں۔مگر حکومت نے ان کو ریلیف دینے کی بجائے انکے مسائل میں اضافہ کیاہے۔بونیر میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت حکمرانوں اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کا ثبوت ہے۔اگر حکمرانوں نے موجودہ اہم مسائل حل کرنے پر توجہ نہ دی تو عوامی ورکرز پارٹی کے ملک بھر کے کارکن سڑکوں پر نکل ائیں گے۔جس کو کنٹرول کرنا حکومت کی بس کی بات نہیں ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -