بڈھ بیر،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،5 گرفتار
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کے دوران تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں قمار بازی میں مصروف5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی بھی برآمد کر لیا گیا یے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے قماربازی میں مصروف5 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ڈی ایس بڈھ بیر گران اللہ خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قماربازی میں مصروف5قمار باز لیاقت،جاوید،،گلزار،فرمان اور امجد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے