مردان،بیسک ایجوکیشن کمیونٹی کے اساتذہ مستقل نہ ہوسکے 

مردان،بیسک ایجوکیشن کمیونٹی کے اساتذہ مستقل نہ ہوسکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی کے سینکڑوں اساتذہ حکومت سے معاہدے کے باوجود مستقل نہ ہوسکے اساتذہ فاقوں پر مجبورہوگئے ہیں یہ باتیں مردان میں ایجوکیشن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی میڈم نگینہ نے اپنے ایک بیان میں کیں انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے 137اضلاع میں سات لاکھ طلباء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان اداروں سے 11ہزار سے زائد اساتذہ تعینات ہیں میڈم نگینہ نے کہاکہ گذشتہ سال منسٹری آف ایجوکیشن سے معاہدہ ہواتھا کہ تما م اساتذہ کو ریگولرائز کیاجائے گا تاہم مقررہ مدت ختم ہوگئی ہے لاکھوں طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ بارہ جون کو پیش ہونے والے بجٹ میں بیسک ایجوکیشن سے وابستہ اساتذہ کے لئے فنڈز مختص کیاجائے اورانہیں فاقوں سے بچایاجائے۔