باڑہ میں دو مسیحی بھائیوں نے اسلام قبول کرلیا 

باڑہ میں دو مسیحی بھائیوں نے اسلام قبول کرلیا 

  

باڑہ(نمائندہ) باڑہ تحصیل ڈوگرہ میں وہاڑی پنجاب کے رہائشی ڈوگرہ کورنٹائن سنٹرمیں ڈیوٹی سرانجام دینے والے دو عیسائی بھائیوں نے اسلام قبول کر لیا۔ وراث یوسف ولد یوسف مسیح اور ستار یوسف ولد یوسف مسیح نے باقاعدہ کلمہ پڑھ کر آج کے بعد اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کیا گیا۔ ان کے نئے اسلامی نام عبدالستار اور عبدالوارث رکھ کر اج کے بعد انہی ناموں سے پکارا جائے گا۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بغیر کسی پریشر کے ہم نے اسلام قبول کیا ہے اور ہمارے ساتھ کورنٹائن سنٹر ڈوگرہ میں جن لوگوں نے ڈیوٹی سرانجام دی ہے ان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ اس موقع حاجی معروف افریدی، مفتی کفیل، جماعت اسلامی کے امیر قاضی مومین افریدی اور دیگر مشران نے ہار پہنا کر مبارک باد دیئے اور ان کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -