ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی کا وفاقی وزیر عمر ایوب کو کھلا چیلنج

ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی کا وفاقی وزیر عمر ایوب کو کھلا چیلنج

  

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری وممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا وفاقی وزیر عمرایوب کو چیلنج کردیااگر عمر ایوب وفاقی وزیر ثابت کر دیں کہ انھوں نے یہاں میرے حلقہ اندر 1 روپے کا بھی فنڈ دیکرکام کروایا ہے تو میں قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دوں گا ان خیالات کا اظہار مرتضی جاوید عباسی نے رجوعیہ گاؤں میں ایک بڑی منعقدہ تقریب کے موقع پر عماہدین علاقہ کی کثیر تعداد میں موجود تھے انھوں نے کہا وزیر موصوف نے میرے دیے فنڈ روک کر بجلی گیس کے منصوبوں پر اپنی سیاست کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا گزشتہ دو سالوں سے میرے حلقے کی سکیموں کو جان بوجھ کر روک کر سیاسی انتقام لینے کی کوشش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -