اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان کا کاٹلنگ اڈے اور بازاروں کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان کا کاٹلنگ اڈے اور بازاروں کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان کا کاٹلنگ اڈے اور بازاروں کا معائنہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کاٹلنگ اڈے میں ایس او پیز اور کرایہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے عطائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈینٹل کلینک کو سیل کر دیا جبکہ اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور دکانداروں کو بغیر ماسک گاہک کو اشیاء کی فراہمی نہ کرنے کی ہدایت اور ہفتہ و اتور کے روز لاک ڈاؤن کے تحت دکانیں کھولنے پر 7 دکانیں سیل کر دیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپوں پر پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کی چیکینگ کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -