بھگیاڑی چیک پر چیکنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

بھگیاڑی چیک پر چیکنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لنڈیکوتل (بیورورپورٹ)خیبر سیا سی اتحاد کے صدر مفتی اعجاز شینواری جنرل سیکرٹری مراد حسین آفریدی رسید شاہ شینواری نے میڈیا نماوئندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بھگیاڑی چیک پر چیکنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں رش کی وجہ سے ایمبولیس بھی پھنس گئے جبکہ زیا دہ تر گاڑیوں خواتین اور بچے بھی شدید گر می میں اذیت سے بے حال ہو گئے سیا سی اتحاد کے مشران نے کہا کہ چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکار بلاوجہ گاڑیوں کو روک لیتے ہیں بلکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ مقامی لوگوں کی گاڑیاں ہیں تو پھر کیوں چیکنگ پر اتنا زیادہ وقت لیتا ہے انہوں نے کہا کہ بھگیاڑی چیک پوسٹ پر اہلکاروں کی تعدا د بڑھا دی جائے یا غیر ضروری چیکنگ بند کی جائے انہوں نے کہا کہ سخت گرمی میں لوگوں کو تنگ کرنا ظلم اور زیا دتی ہیں کیونکہ گز شتہ روز چیکنگ کی وجہ سے سورکمر تک شاہراہ بلاک ہو گیا تھا مفتی اعجاز شینواری نے کہا کہ جب بارڈر بند ہے توپھر گاڑیوں میں افغانیوں کو چیک کرنے کا بہانہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ بارڈر بند ہونے کی صورت میں گاڑیوں میں صرف مقامی لوگ سفر کرتے ہیں اس لئے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سختی سے نوٹس لے کر غیر ضروری چیکنگ بند کریں بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے