کورونا وباء سے ایک دن میں مزید 75افراد جاں بحق،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے ملازمین سائلین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار،صوبہ سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 80ڈرائیور گرفتار،91گاڑیوں کو جرمانے

کورونا وباء سے ایک دن میں مزید 75افراد جاں بحق،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ...

  

لاہور،کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور (پی ایچ اے) کے ملازمین کیساتھ ساتھ سائلین کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دیدیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پی ایچ اے کے تمام دفاتر میں فیس ماسک پہننے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور مظفر خان نے کہا ہے کہ دفاتر میں ماسک نہ پہننے والے ملازمین کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ پی ایچ اے کے دفاتر میں آنیوالے سائلین اور درخواست گزارو ں کیلئے بھی فیس ماسک پہنا لازم ہوگا۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے مزید کہا کہ حفاظتی تدابیر اور صاف ستھرے ماحول سے ہی کورونا وبا سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنایا جا سکتا ادھرسندھ حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 80 ڈرائیورز کو گرفتار کیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انٹرا سٹی ضلعی ٹرانسپورٹرز کیخلاف کراچی، حیدر آباد، شکار پور، بدین، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا مسافر کوچز چلانے پر 21 ڈرائیورز پر مقدمہ درج کیا گیا، 32 مسافر وین، بس، کوچ اور ٹیکسیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کراچی میں 80 ڈرائیورز گرفتار اور 50 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کارکردگی نہ دکھانے پر 6 ریجنل سیکریٹریز کو شوکاز نوٹس کیے، ڈرائیور اور مسافر سفر کے دوران ماسک لازمی پہنیں ورنہ ان کیخلاف ایکشن ہوگا۔

ماسک،جرمانے

مزید :

صفحہ اول -