ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے:فیاض الحسن

  ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے:فیاض ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں کا تعین کر کے ٹارگٹڈ سپرے کیا جا رہا ہے، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ دو روز میں پی ڈی ایم اے نے 4 لاکھ 14 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کا سروے کیا، سروے شدہ 4 لاکھ 14 ہزار ایکڑ رقبے میں سے 686 ایکڑ متاثرہ رقبے پر سپرے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہا ہے، ٹارگٹڈ سپرے کا مقصد فصل دوست کیڑوں اور دیگر فصلوں کو نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -